بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے نوٹوں کی منسوخی کی آج ایک بار پھر پرزور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو کالا دھن پوری طرح ختم کرنے کے لئے اب بے نامی جائیداد، سونے ۔
چاندی اور شراب کے کاروبار میں لگی کالی کمائی اور بیرون ملک میں جمع غیر
قانونی دولت پر بھی حملہ بولنا چاہئے۔
مسٹر نتیش کمار نے یہاں جنتا دل متحد ہ کی دہلی یونٹ کی کارکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالا دھن روکنے کے لئے نوٹوں کی منسوخی سے بہت بڑا نتیجہ نہیں نکلے گا لیکن یہ اس سمت میں پہلا مثبت قدم ہے اور اس کا فائدہ ہو گا۔